سونے کی اونچی اڑان تھم گئی، قیمتوں میں  بڑی کمی

سونے کی اونچی اڑان تھم گئی، قیمتوں میں بڑی کمی


مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں(gold prices) میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4ہزار578روپےسستا ہوکر4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا،اسی طرح 10گرام سونا 3ہزار924روپےکمی سے3لاکھ 60ہزار597روپےکا ہوگیا۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں سونا اب تک 53 فیصد مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 2024 میں اس کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں سونا ایک محفوظ اثاثہ تصور کیا جا رہا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جلد 5,000 ڈالر فی اونس کراس کر سکتی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔

امریکی حکومت کی شٹ ڈاؤن اب آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے، جس سے اہم اقتصادی اعداد و شمار کی اشاعت مؤخر ہو گئی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top