روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی

روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی


انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 21 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی خام تیل کی قیمت میں کمی کے رحجان سے درآمدی بل میں ممکنہ کمی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے افراط زر کی شرح بڑھنے اور شرح سود میں غیر متوقع طور پر اگلے دو سہ ماہیوں میں کمی نہ ہونے کے خدشات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو 21ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

پاکستان اور چین کے درمیان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدوں اور اچھے معاشی اشاریوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 281 روپے 50پیسے کی سطح پر آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات سے قبل معیشت اچانک طلب بڑھنے سے ایک موقع ڈالر کی قدر9 پیسے کے اضافے سے 281روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کی کمی سے 283 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top