پیپلز پارٹی کس کیلئے ریلیف مانگتی ہے؟ ندیم افضل چن نے بتا دیا

پیپلز پارٹی کس کیلئے ریلیف مانگتی ہے؟ ندیم افضل چن نے بتا دیا


اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ہم صرف عزت یا عوام کے لیے ریلیف مانگتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ایسی جماعت نہیں جو روز اتحاد توڑتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد دوبارہ سی ای سی کی میٹنگ بلائی جائے گی۔ جبکہ سی ای سی میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی جماعت نہیں جو روز اتحاد توڑتی ہے۔ اور ہم صرف عزت یا عوام کے لیے ریلیف مانگتے ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ پالیسیز پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے۔ اور جب حکومت کو ضرورت پڑی تو بلاول بھٹو کو سربراہ بنا کر باہر بھیجا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ جذبہ برقرار رہے۔ اور ہم ان سے کوئی وزارت نہیں مانگ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کرائسز کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔ اور حکومت کوبھی ہر معاملے پر پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لینا چاہیئے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لے کر پنجاب میں لوکل باڈیز کا سسٹم بنایا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top