اسلام آباد: ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پنجاب میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت نے مرغی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ فی کلو ٹماٹر کی قیمت 600 روپے سے بھی زائد ہو گئی۔
خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر علاقوں میں ٹماٹر فی کلو 500 سے 600 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔
ملک بھر میں ٹماٹر کی سب سے کم قیمت چمن اور کوئٹہ میں ہے۔ جہاں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے تک ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی موجودہ قیمت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
دکانداروں نے سرکاری نرخ پر ٹماٹر کی فروخت سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے مل رہے ہیں تو انہیں سستے داموں کس طرح فروخت کریں؟ اگر انتظامیہ واقعی سرکاری نرخ پر ٹماٹروں کی فروخت چاہتی ہے تو پہلے مارکیٹ میں جا کر قیمتوں میں عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی
دکانداروں نے ٹماٹروں کی مہنگے داموں فروخت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ٹماٹر کی درآمد بند ہے۔ اور پنجاب سے محدود سپلائی کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔