بھارتی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں

بھارتی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں


اسلام آباد: پاک افغان کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

پاک افغان معاہدہ ہمارے اُس واضح اور غیر مبہم مطالبے کی جیت ہے۔ جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا تقاضا کیا گیا تھا۔

یہ معاہدہ پوزیشن آف اسٹرینتھ سے کیا گیا جہاں افواجِ پاکستان نے پہلے زمینی سطح پر دوسری طرف کو سخت سبق سکھانے کے بعد عمل میں لایا۔

تفصیلات کو عوامی نہ کرنا اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اس امر کا مظہر ہے۔ کہ افغانستان کو اپنا چہرہ بچانے کا موقع دیا گیا۔ کیونکہ درحقیقت افغانستان کی جانب سے کوئی مطالبہ تھا ہی نہیں۔ اصل اور جائز مطالبہ پاکستان کا تھا جسے تسلیم بھی کیا گیا اور پورا بھی کیا گیا۔

پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہو گا۔

‏پاک افغان وفود کے درمیان 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ ملاقات ہو گی۔ اور تفصیلی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی کارروائی، خودکش بمبار گرفتار

اس معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی یقیناً بھارت کو ہو گی۔ جس کی جاری سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top