ٹرمپ کا ’نوکنگز‘ تحریک کے شرکا کو غیر اخلاقی اے آئی جواب

ٹرمپ کا ’نوکنگز‘ تحریک کے شرکا کو غیر اخلاقی اے آئی جواب


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک متنازعہ اے آئی ویڈیو شیئر کر کے نئی بحث چھیڑ دی، جس میں انہیں ”کنگ ٹرمپ“ کے روپ میں ایک شاہانہ جیٹ میں بیٹھے مظاہرین پر بھورے رنگ کا مائع پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں ٹرمپ کا ”کنگ ٹرمپ“ جیٹ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے اوپر سے گزرتا ہوا دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں کینی لوگنز کا مشہور گانا ’ڈینجر زون‘ سنائی دیتا ہے، جو ہالی ووڈ فلم ”ٹاپ گن“ کا معروف ٹریک ہے۔

ویڈیو کے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاجی مظاہروں کو ”ملک دشمن ایجنڈا“ قرار دیا جبکہ ناقدین نے اس ویڈیو کو توہین آمیز اور اشتعال انگیز کہا۔

رپورٹس کے مطابق ”نو کنگز“ تحریک کے تحت امریکا بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج کیا، جس کا مقصد ٹرمپ کے مبینہ آمرانہ رویوں اور سیاسی اثر و رسوخ کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

تاہم ٹرمپ کے حامیوں نے ان مظاہروں کو ”امریکہ سے نفرت“ کے مترادف قرار دیا اور سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ مزید تصاویر شیئر کیں جن میں ٹرمپ کو تاج اور شاہی لباس پہنے دکھایا گیا۔

یہ تازہ ویڈیو نہ صرف امریکی سیاست میں تنازع کا نیا طوفان لے آئی ہے بلکہ اے آئی کے سیاسی استعمال پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اے آئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کے حامیوں نے ٹرمپ کو ایک بادشاہ کے طور پر پیش کیا، جہاں ڈیموکریٹس بشمول نینسی پیلوسی ان کے سامنے جھک کر دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس طرح کی تھیمز کا استعمال کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے، جب امریکی انتظامیہ شکاگو میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی تیاری کر رہی تھی.

ٹرمپ نے ایک اے آئی تخلیق کردہ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس نظر آ رہے تھے اور ان کے سر پر کیوبوائے ہیٹ تھا، جبکہ ایک جہازوں کا بیڑا شکاگو کے آسمان میں نظر آ رہا تھا۔

ٹرمپ کے حامیوں نے اس طرح کے مزید میمز اور ای آئی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں سرخ مخملی پردوں میں ملبوس دکھایا گیا۔

ان تمام مواد کو ایک خاص مقصد کے تحت شیئر کیا جا رہا تھا، یعنی اپنے حامیوں کو تحریک دینا اور ان کے نظرئیے کی تائید کرنا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top