قوم کے شہیدو تمہیں سلام ، آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا

قوم کے شہیدو تمہیں سلام ، آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا


آئی ایس پی آر نے وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، قومی نغمے کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔

کسی بھی نئی جارحیت پر پاکستان بھرپور اور بلا روک ٹوک جواب دے گا، آئی ایس پی آر

وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نغمے میں کہا گیا ہے کہ بزدل دشمن کے دہشتگرد حملوں میں شہید بہادروں کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top