آج کی لڑکیاں آزادی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں، غزالہ جاوید 

آج کی لڑکیاں آزادی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں، غزالہ جاوید 


پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اداکارہ نے موجودہ نسل کی خواتین کے شادی کے رجحان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آج کی لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں، وہ چاہتی ہیں کہ ان سے کوئی سوال جواب کرنے والا نہ ہو۔

اداکارہ کے مطابق ماضی میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی تھیں کیونکہ وہ اپنے شریکِ حیات کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا حوصلہ رکھتی تھیں۔

غزالہ جاوید نے اپنی گفتگو میں اپنے بھانجے کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ “میرے ڈاکٹر بھانجے نے کسی ڈاکٹر یا انجینئر کے بجائے ایک عام گریجویٹ لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔”

تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے کئی صارفین نے اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ وہ خواتین کی آزادی کو غلط انداز میں پیش کررہی ہیں۔

ایک خاتون صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “دنیا کہاں جا رہی ہے اور یہ آنٹی اب بھی پرانے دور میں پھنسی ہوئی ہیں۔”

زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا

بسمہ نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ اسی لیے مردوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ شادی کے بعد بھی کوئی ان سے سوال نہیں کرتا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top