پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپوراوردیگر اضلاع میں یہ پابندی فوری طورپرنافذالعمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھرمیں ہرقسم کے احتجاج، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماعات پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت چاریا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرکے استعمال پربھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ عوامی نظم و نسق اورامن و امان میں خلل نہ پڑے۔
پاکستان لڑائی میں کسی بھی ملک کا ادھار نہیں رکھے گا، رانا ثناء اللہ
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔