پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ماڈل رومیسہ سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ماڈل رومیسہ سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق


پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل رومیسہ سعید لاہور میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رومیسہ سعید کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق رومیسہ کو تشویشناک حالت میں لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی دن زیر علاج رہیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

ان کے انتقال کی خبر نے فیشن انڈسٹری، مداحوں اور شوبز حلقوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا انکی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کی آخری رسومات میں عزیز و اقارب، دوست احباب، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر وائرل ہونے کے بعد ساتھی ماڈلز اور پرستاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی سنگھ بیٹے کے معصوم وعدے پر جذباتی

بہت سے صارفین نے ان کی اچانک موت کو “زندگی کی غیر یقینی حقیقت” قرار دیتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top