اسلام آباد، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ عدالتِ عظمیٰ میں 8 ریگیولر بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
بنچ نمبر ایک کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، ان کے ہمراہ جسٹس شفیع محمد صدیقی اور میاں گل حسن اورنگزیب ہوں گے۔
بنچ نمبر دو میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی، بنچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں
۔ آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت بنچ نمبر چار کرے گا، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
بنچ نمبر پانچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل ہوں گے۔
اسی طرح بنچ نمبر چھ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بنچ نمبر سات میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور جبکہ بنچ نمبر آٹھ میں جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ, سیکڑوں نئے کیسز رپورٹ
آٹھ رکنی خصوصی آئینی بنچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کرے گا۔ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس، 26ویں آئینی ترمیم اور حج اسکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی متوقع ہے۔