بھارتی ٹی وی کی معروف کامیڈین اور میزبان بھارتی سنگھ نے بیٹے گولا کے ساتھ ایک جذباتی لمحہ شیئر کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنی دوسری حمل کی خبر دی ہے۔
بھارتی سنگھ نےاپنے ولاگ میں دو سالہ بیٹے سے پوچھا کہ چھوٹے بیبی کو پیار کرو گے نا؟، جس پر گولے نے معصومیت سے کہا کہ ہاں، میں کروں گا، وہ میرا بیٹا ہے۔ اس جواب نے بھارتی کو جذباتی کر دیا اور وہ گولا کو گلے لگا کر رونے لگیں۔
زیادہ شکر بچوں کے لیے خطرناک، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کا خطرہ
بھارتی سنگھ نے دوبارہ اپنے بیٹے سے دوبارہ پوچھا کہ ماما جب شوٹ پر جائیں گی تو بیبی کا خیال رکھو گے نا؟، تو گولا نے کہا کہ ہاں، جب شوٹ پر جائیں گی تو میں خیال رکھو گا، بھارتی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انہوں نے گولا کو مضبوطی سے گلے لگا لیا۔
یہ دل کو چھو لینے والا کلپ بھارتی کے فالوورز میں تیزی سے وائرل ہو گیا، مداحوں نے کمنٹس میں گولا کو سب سے پیارے بڑے بھائی کا لقب دیا اور بھارتی کی اس جذباتی اور کھلے دل والے لمحے کی تعریف کی۔
جوائے فورم میں شاہ رخ خان کا پیغام، بچوں کی تخلیقی سوچ ہمیشہ نیا جذبہ دیتی ہے
واضح رہے کہ اسی مہینے بھارتی اور ان کے شوہر، مصنف و پروڈیوسر ہرش لمبچیا نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری حمل کی خبر شیئر کی تھی، اس تصویر میں بھارتی اپنی بیبی بمپ کو تھامے ہوئے ہیں۔