وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جارحیت کرے گا تو پھرمنہ توڑ جواب دیں گے، افغانستان afghanistan کی طرف سے ہمیں ہمیشہ تکلیف ملتی رہی ہے۔
دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیں گے، فیلڈ مارشل
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان اور دہشتگردوں میں سے ایک کاانتخاب کرنا پڑے گا،پاکستان لڑائی میں کسی بھی ملک کاادھار نہیں رکھے گا۔
معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی کامیابیاں دیکھیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کبھی بھی کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں رہی، ان کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت نے جب بھی احتجاج کیا اس میں تشدد کاعنصر رہا۔
سیکیورٹی فورسز کی مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب کارروائی، 2 خارجی ہلاک
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پچھلے 40 سال سے مذاکرات کرتے آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی برسوں میزبانی کی، پاکستان اب کسی صورت میں مزید دہشتگردی کو برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، ایک طرف شہادتیں تو دوسری طرف مذاکرات نہیں ہو سکتے۔