سیکیورٹی فورسز کی مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب کارروائی، 2 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب کارروائی، 2 خارجی ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں میں کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، فتنہ الخوارج کا سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کارروائی میں مارے گئے۔

دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیں گے، فیلڈ مارشل

حکام کے مطابق فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کچھی گروپ 2 سال سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

دہشت گرد تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ طارق کچھی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے لئے سہولت کار تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top