عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہفتے کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری گراوٹ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,088 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,252 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جب کہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 14100 روپے کے ایک دن کے سب سے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ کی سطح عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچا تھا۔