شاہ رخ خان کا پیغام، بچوں کی تخلیقی سوچ ہمیشہ نیا جذبہ دیتی ہے

شاہ رخ خان کا پیغام، بچوں کی تخلیقی سوچ ہمیشہ نیا جذبہ دیتی ہے


بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ریاض سیزن 2025 کے جوائے فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، تینوں اداکار ایک ہی اسٹیج پر موجود تھے، جہاں شاہ رخ خان نے کہا کہ بچوں کی تخلیقی سوچ ہمیشہ نیا جذبہ دیتی ہے۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچے بہت تازہ دم اور ذہین لگتے ہیں، سلمان کے خاندان میں بہت سے بچے ہیں اور عامر کے بھی بچے ہیں، جن سے ہمیشہ توانائی ملتی ہے، ان کے خیالات ہمیشہ نیا جذبہ دیتے ہیں۔

ریاض سیزن 2025: بالی وڈ کے تینوں خانز کی جوائے فورم میں دھواں دار انٹری

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جوائے فورم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمیں یہاں بلایا گیا، عدنان اور ترکی آل الشیخ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اتنا زبردست پلیٹ فارم تخلیق کیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں اسکوئیڈ گیمز کی ٹیم، اسپیڈ اور مسٹر بیسٹ سے ملاقات کا موقع ملا، ایسے افراد سے روبرو ملنا جنہیں ہم صرف اسکرین پر دیکھتے ہیں، ایک غیر معمولی تجربہ ہے، یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے فنکاروں کو ایک جگہ لا کر اچھے مواد اور مثبت کہانیوں کے تبادلے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟

ترکی آل الشیخ نے شاہ رخ خان کی ویڈیو کے کیپشن میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان، آپ کے خوبصورت الفاظ کا شکریہ، ہم آپ کے آنے پر بے حد مشکور ہیں، اور آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تقریب دراصل عالمی سطح پر تفریح، ثقافت اور انوویشن کے امتزاج پر مرکوز ہے اور جوائے فورم 2025 ایک ایسی پلیٹ فارم ہے جہاں فلم، ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے کے رہنما، تخلیق کار اور ستارے مل کر مستقبل کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top