سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ،ٹی ایل پی کیخلاف بڑا آپریشن شروع

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ،ٹی ایل پی کیخلاف بڑا آپریشن شروع


نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف پراپیگنڈہ پھیلانے پر ٹی ایل پی کیخلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پرریاست مخالف ایجنڈا چلانے پر ٹی ایل پی کے 19 ارکان کو گرفتارکرلیا گیا،سائبر ٹیموں نے سولہ ملزمان کو گوجرانوالہ سرکل سے گرفتارکیا،تین ملزمان بیرون ملک سے پراپیگنڈہ  پھیلارہے تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلیے این سی سی آئی ٹیموں نے مختلف شہروں میں 21 چھاپے مارے،ٹی ایل پی ملزمان کیخلاف 20 انکوائریاں شروع کی گئی ہیں۔

ملتان میں 10، لاہور6، راولپنڈی اورکراچی میں 2 اورحیدرآباد میں ایک ریڈ کیا گیا ہے،مزید کرفتاریوں کیلیے سائبرٹیمیں چھاپے جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

پی ٹی آئی رہنما سمیابیہ طاہرپر دہشت گردی کا مقدمہ درج، ٹی ایل پی کی حمایت کا الزام

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top