پاکستان کے شہزاد بٹ یورپی ڈس ایبیلٹی سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے شہزاد بٹ یورپی ڈس ایبیلٹی سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے


لاہور، پاکستان کے خصوصی سنوکر کھلاڑی شہزاد بٹ نے یورپین ڈس ایبیلٹی سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قومی کیوئسٹ نے گروپ مرحلے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی برتری ثابت کی، شہزاد بٹ نے انگلینڈ، فرانس، آئس لینڈ اورآسٹریلیا کے کیوئسٹ کوشکست دے کرناقابلِ شکست رہنے کا اعزازبرقراررکھا۔ ان کی عمدہ کارکردگی نے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ بین الاقوامی سنوکرشائقین کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ایونٹ کا سیمی فائنل کل البانیہ میں کھیلا جائے گا، جس میں شہزاد بٹ کا مقابلہ آئس لینڈ کے برائنجروالدیمرسن سے ہوگا۔ قومی کھلاڑی پر عزم ہیں کہ وہ اس مرحلے میں بھی شاندار کھیل پیش کر کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top