مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟

مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟


عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ کے تین بڑے ستاروں، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سے ملاقات کی ہے، جس نے ایک مشترکہ پروجیکٹ یا کولیب کا امکان بہت تقویت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک سرکاری تقریب یا فلمی تقریب کے دوران ہوئی، جہاں مسٹر بیسٹ نے ان تینوں اداکاروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ شائقین اور میڈیا میں اس ملاقات نے فوراً ہی یہ شکوک و شبہات پیدا کر دئے ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ ایک ویڈیو یا فلم پر مشترکہ کام کرنے والے ہیں۔

رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوس

ماہرین کے مطابق اگر یہ کولیبریشن حقیقت میں عملی شکل اختیار کر جائے، تو یہ نہ صرف یوٹیوب پر بلکہ بالی وڈ اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہوگا، کیونکہ مسٹر بیسٹ اپنی شاندار اسٹنٹ ویڈیوز اور بڑے پیمانے پر اشتراک کے لیے جانے جاتے ہیں، اور ان تینوں اداکاروں کے ساتھ کام انہیں نئی سطح پر لے جائے گا۔

بین الاقوامی ناظرین، شائقین اور فالوورز اب اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا یہ ملاقات محض اظہارِ تعارف تھا یا کسی شاندار کولیبریشن کی شروعات۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top