ون ڈے سیریز: بھارت کے خلاف اہم آسٹریلوی کھلاڑی باہر ہو گئے

ون ڈے سیریز: بھارت کے خلاف اہم آسٹریلوی کھلاڑی باہر ہو گئے


آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کیمرون گرین کی انجری لو گریڈ ہے، تاہم احتیاطی طور پر انہیں اس سیریز میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کیمرون گرین جلدی سے ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں حصہ لیں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top