امریکی ریاست ورجینیا کی اٹارنی لنڈسے ہالیگن نے تصدیق کی ہے کہ ویانا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد سابق مشیر ایشلے ٹیلس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان پر قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات غیرقانونی طور پررکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔
لنڈسے ہالیگن کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس معاملے میں لگائے گئے الزامات ہمارے شہریوں کی حفاظت اورسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون اورحقائق واضح ہیں، ہم انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ان پرمکمل عملدرآمد کریں گے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگرجرم ثابت ہو گیا تو 64 سالہ ایشلے ٹیلس کو زیادہ سے زیادہ دس سال قید اور 25 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔