Xiaomi 17 Pro Max اور iPhone 17 Pro Max میں سے کونسا فون بہتر ہے؟

Xiaomi 17 Pro Max اور iPhone 17 Pro Max میں سے کونسا فون بہتر ہے؟


2025 کا سال دنیا میں اسمارٹ فونز کے درمیانسنسنی خیز مقابلے کا سال ہے، جہاں Xiaomi 17 Pro Max نے iPhone 17 Pro Max  کو ٹکر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ماڈلز جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہیں، اور جدت کے میدان میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہیں۔ آئین دیکھتے ہیں کہ ان میں سے بہتر فون کونسا ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

Xiaomi 17 Pro Max کا ڈیزائن تھوڑا بڑا مگر ہلکا ہے۔ اس میں 6.9 انچ کا مرکزی LTPO AMOLED ڈسپلے اور 2.9 انچ کی سیکنڈری اسکرین شامل ہے جو نوٹیفیکیشن، سیلفی اسکرین وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

iPhone 17 Pro Max نے اپنا روایتی المونیم اور سیرامک والا ڈیزائن برقرار رکھا ہے، رنگوں میں Silver، Cosmic Orange اور Deep Blue دستیاب ہیں۔ اس کا 6.9 انچ Super Retina XDR ڈسپلے Dynamic Island اور ProMotion فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔

دونوں اسکرینز 120Hz ایڈاپٹو ریفریش ریٹ سپورٹ کرتی ہیں، مگر Xiaomi کی اسکرین کی روشنی تقریباً 3500nits ہے، جو کہ iPhone کی تقریباً 3000nits سے زیادہ ہے۔

دونوں فونز کو IP68 واٹر اور ڈسٹ پروٹیکشن درجہ بندی حاصل ہے۔

کارکردگی و ہارڈ ویئر

Xiaomi 17 Pro Max میں Snapdragon 8 Elite Gen 5 چپ استعمال کیا گیا ہے، جو 3nm ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اسے 12GB یا 16GB RAM کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اور یہ UFS 4.1 اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

iPhone 17 Pro Max میں A19 Pro چپ نصب ہے، جس میں 6‑کور CPU، 6‑کور GPU اور ایک 16‑کور Neural Engine شامل ہیں۔ Apple عام طور پر RAM کی تفصیلات ظاہر نہیں کرتا، مگر اسٹوریج آپشنز 256GB سے لے کر 2TB تک دستیاب ہیں۔

 کیمرا اور ویڈیو

Xiaomi ماڈل میں تین 50 میگا پکسل سینسرز ہیں، مین، الٹرا وائیڈ اور 5x آپٹیکل زوم ٹیلی فوٹو، جو Leica کے تعاون سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ  8Kویڈیو (30fps) اور 10-bit Dolby Vision HDR ریکارڈنگ کی سہولت دیتا ہے۔ فرنٹ کیمرا بھی 50MP ہے۔

iPhone نے Pro Fusion کیمرا سسٹم متعارف کروایا ہے، جس میں تین 48MP سینسرز (مین، الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو) شامل ہیں۔ یہ سینسرز computational photography کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جیسے Smart HDR 5، spatial photos، ProRAW وغیرہ۔

فرنٹ کیمرا 18MP Center Stage ماڈیول ہے۔ iPhone ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے ProRes RAW اور پیشہ وارانہ معیار جیسے Academy Color Encoding System کی سپورٹ دیتا ہے۔

 بیٹری اور چارجنگ

Xiaomi 17 Pro Max ایک بڑی mAh 7500 بیٹری سے لیس ہے، جو W100 وائرڈ چارجنگ،  50Wوائرلیس چارجنگ اور  22.5W ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔

iPhone 17 Pro Max اپنی بیٹری کی مقدار ظاہر نہیں کرتا، مگر Apple دعویٰ کرتا ہے کہ ویڈیو پلے بیک 39 گھنٹے تک ممکن ہے۔ یہ  40Wاڈاپٹر کی مدد سے تقریباً 20 منٹ میں 50 فیصد چارج ہو جاتا ہے اور 25W MagSafe + Qi2  وائرلیس چارجنگ سپورٹ رکھتا ہے۔

سافٹ ویئر 

Xiaomi 17 Pro Max Android 16 اور HyperOS 3 اسکِن پر چلتا ہے۔ اس میں چند منفرد فیچرز ہیں، جیسے انفراریڈ پورٹ برقی آلات کنٹرول کرنے کے لیے، اور الٹراسونک انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر۔

iPhone 17 Pro Max iOS 26 پر چلتا ہے، جس میں نئی “Liquid Glass” جمالیاتی ڈیزائن ہے۔ اس کا سب سے اہم اضافہ Apple Intelligence ہے — AI ٹولز کا مجموعہ جو آپریٹنگ سسٹم کے اندر گہرائی سے مربوط ہے۔ اس کے علاوہ، Face ID، MagSafe اور Apple ایکو سسٹم کے دیگر فیچرز بھی برقرار ہیں۔

قیمت اور دستیابی

Xiaomi 17 Pro Max  ستمبر 2025 میں متعارف ہوا۔ چین میں اس کی شروعاتی قیمت 5999 یوآن ہے (12GB + 512GB ماڈل کیلئے)۔

دیگر ماڈلز جیسے 16GB + 512GB اور 16GB + 1TB کی قیمتیں بالترتیب 6299 اور 6999 یوآن ہیں۔

iPhone 17 Pro Max بھی ستمبر میں لانچ ہوا۔ امریکہ میں اس کی قیمت اسٹوریج پر منحصر ہے۔ 256GB ماڈل 1199 ڈالر سے شروع، 1TB ماڈل 1599 ڈالر، 512GB ماڈل 1399 ڈالر،  اور نیا 2TB ماڈل 1999 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔

دونوں کے بیسک ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا فرق ہے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top