ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، پاکستان میں صورتحال تشویشناک

ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، پاکستان میں صورتحال تشویشناک


پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز میں خطرناک اضافہ، صرف نو ماہ میں 10 ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔

محکمۂ صحت کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 10,000 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال کے 13,001 کیسز کے مقابلے میں یہ تشویشناک اضافہ ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سال کے اختتام تک یہ تعداد 14,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے کیسز زیادہ تر اُن افراد میں سامنے آئے جنہوں نے سفر، سرجری یا ہنگامی طبی حالات میں لازمی ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیماری اب صرف مخصوص ہائی رسک گروپس تک محدود نہیں رہی بلکہ خاندانوں، ماؤں اور بچوں میں بھی پھیل رہی ہے۔

وزارتِ صحت نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایک خاموش وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حکام نے تجویز دی ہے کہ فوری طور پر مؤثر ٹیسٹنگ، بہتر نگرانی، اور انفیکشن کنٹرول اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top