لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ہائی اسپیڈ high speed train ریل منصوبے کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی ہے، ایم او یو پر وزارت ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان دستخط کئے جائیں گے۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے
منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن T-30 کا حصہ ہے، لاہور تا راولپنڈی ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن منصوبے میں شامل ہے۔
برانچ اور ٹرشری ریلوے لائنز کی اپ گریڈیشن بھی ایم او یو کا حصہ ہے، منصوبے سے ریجنل ریلوے نیٹ ورک جدید اور تیز رفتار بنایا جائے گا، زمین کے حصول، ڈیٹا شیئرنگ اور فزیبیلیٹی اسٹڈی پر دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔
منصوبے پر عملدرآمد اور نگرانی پاکستان ریلوے کرے گی، منصوبے کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ میں فزیبیلیٹی اسٹڈی کے لیے پی سی ٹو جمع کروا دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا وفاق سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔