پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو حفاظتی ضمانت دے دی


پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کا وفاق سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی sohail afridi اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست مقدمات کی تفصیلات درکار ہیں۔

سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو کہا کہ وزیر اعلیٰ کو راہداری ضمانت دی جائے، بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں، اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اپنے مقدمات کا علم نہیں ہے۔

وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے میں بھی مقدمات کا علم نہیں، باہر کی بھی معلومات چاہیے، عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مقدمات کی تفصیلات فریقین سے طلب کر لیں۔

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے، کابینہ کو بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد فائنل کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top