جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی اسٹینڈنگز جاری کردی۔

پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان pakistan کی 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس کی شرح ہے۔ ڈبلیو ٹی سی ( WTC ) 2027-2025 میں آسٹریلیا سر فہرست ہے۔ سری لنکا تیسری پوزیشن پر ہے، بھارت چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

بنگلا دیش چھٹے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا اس شکست کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہے، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے اور نیوزی لینڈ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ڈبلیو ٹی سی میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top