پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے موقع پر واشنگٹن میں سعودی ہم منصب محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی تجارتی سرمایہ کاری کو بھی اجاگر کیا۔

پنجاب حکومت کا وفاق سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ

محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ کو پی آئی اے اور ہوائی اڈوں کی نجکاری میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی اور پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔

سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق

پاکستانی وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو آئی ایم ایف پروگرام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک سعودی ( pakistan saudi arab )  تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top