گوگل کی ملکیت یوٹیوب کی ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بدھ کے روز عالمی سطح پر عارضی طور پر متاثر ہو گئیں، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔
یوٹیوب نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب، یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب ٹی وی پر ویڈیو چلانے میں دشواری کا سامنا کرنے والے صارفین اب دوبارہ سروس استعمال کر سکیں گے، کمپنی نے تاہم اس عارضی خلل کی اصل وجہ واضح نہیں کی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا کی خصوصی سہولت
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر رپورٹ کے عروج پر امریکی وقت کے مطابق شام 7:55 بجے، صرف امریکہ میں 366,172 صارفین نے یوٹیوب سے متعلق مسائل کی اطلاع دی، اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ہزاروں صارفین نے اسی نوعیت کی شکایات درج کرائیں۔
واضح رہے کہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹس صارفین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہوتی ہیں، اس لیے متاثرہ صارفین کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، یہ واقعہ دنیا بھر میں یوٹیوب کے لاکھوں صارفین کے لیے وقتی طور پر پریشانی کا سبب بنا۔