آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں 3 بڑے نام شامل

آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں 3 بڑے نام شامل


آزاد کشمیر(azad kashmir) میں حکومت سازی کا معاملہ ایوان صدر پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری نے کی،اجلاس میں انچارج کشمیر افیئرز فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

شبھمن گل ون ڈے میں دوبارہ نمبر ون، بابراعظم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے

اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت بھی شریک تھی،اجلاس میں فریال تالپور نے کراچی میں ہونے والے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اجلاس کی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر چوہدری انوار الحق کے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔صدر مملکت کی توثیق کی صورت میں انوار حکومت ختم ہو جائے گی۔

چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر، سردار یعقوب اگلی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مظہر شاہ نے بھی وزارت سے استعفی ٰ دے دیا تھا۔

سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں،وزارت اطلاعات کے دوران میرے ساتھ تعاون کرنے پر صحافیوں کا شکر گزار ہوں،بنیان المرصوص کا معاملہ ہو یا نومبر کی مہم اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔

قومی معاملات اور عوامی مفادات کے مطابق اپنی خدمات پیش کیں،میں نے دنیا کے45ممالک کے سامنے غزہ اور کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top