پاکستان کے معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دنیا کے مشہور فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے ساتھ تعاون کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی آف کراچی میں منعقدہ ایونٹ میڈیاورس 2.0 کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عرفان نے کہا کہ بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے اور ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر سب معاملات درست رہے تو یہ تعاون جلد حقیقت بن جائے گا۔
زمین سے خلا تک نظر آنے والی گھاس، بحرِ اوقیانوس میں حیران کن منظر
عرفان جونیجو جن کے یوٹیوب چینل کے 14 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اپنے سفرناموں اور وِژول اسٹوری ٹیلنگ کے منفرد انداز کے باعث عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ اشتراک پاکستان کے یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستانی مواد تخلیق کاروں کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔