نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر ہاؤس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ کا دورہ مختصر کرکے کل رات پشاور پہنچ گئے تھے۔
وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ ، گورنر نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔
اسپیکر پختونخوا اسمبلی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا حکم ہے گورنر بلا تاخیر حلف لیں، گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہو گا۔
سہیل آفریدی صوبے کے کم عمر ترین اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیرا علیٰ
گزشتہ روز نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل پر اپوزيشن نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہيں ہوا اسلئے یہ انتخاب غیر آئینی ہے، گورنر کا بھی موقف تھا کہ دیکھنا ہو گا علی امین کا استعفیٰ اصلی ہے یا نہیں۔