پریس قونصلر اور اتاشی کیلئے نامزد 5 افسران پر خفیہ اداروں نے اعتراض کرتے ہوئے افسران کی بیرون ملک تعیناتی نہ کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے اعتراضات کے باعث بیرون ملک تعیناتی ایک ماہ سے التوا کا شکار ہے ، پریس قونصلر کیلئے گریڈ 19 کے 3 افسران پر ویٹنگ ایجنسی کے اعتراضات ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا بھرپور جواب
ذرائع نے بتایا کہ پریس اتاشی کیلئے گریڈ 18 کے 2 افسران پر بھی مختلف نوعیت کے اعتراضات لگائے گئے ہیں ، ویٹنگ ایجنسیز میں 3 مختلف ایجنسیاں ہیں، جنہوں نے ایک ماہ قبل کلیئرنس کا عمل مکمل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویٹنگ ایجنسی نے ہر افسر کے بارے میں علیحدہ علیحدہ سفارشات دیں، ایجنسیوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد 2 آپشن زیرغور ہیں۔
علاقائی حریف دہشتگردی میں ملوث ہیں، پاکستانی قونصلر
پہلا آپشن یہ ہے کہ وزیراعظم اعتراض نظرانداز کرکے پوسٹنگ کی منظوری دیں، دوسرا آپشن یہ کہ وزیراعظم متبادل نامزد افسران کو بھجوانے کا فیصلہ کریں۔
پریس قونصلر اور اتاشی کیلئے پانچوں افسران کے نام وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے نامزد کیے گئے تھے