پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان آج 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج آج جاری کئے جائیں گے۔
پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحانات مؤخر
آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور، ملتان، فیصل آباد Faisalabad، گوجرانوالہ بورڈ، راولپنڈی بورڈ، ساہیوال بورڈ، سرگودھا بورڈ ( bise sargodha ) ، ڈی جی خان بورڈ اور بہاولپور بورڈ آج نتائج کا اعلان کریں گے۔
نتائج چیک کرنے کے تین طریقے ہیں، ایک متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویبٹ سائٹس کے ذریعے طلبہ دس بجے کے بعد اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آفیشل رزلٹ گزٹ کے ذریعے بھی جاری کیا جاتا ہے، جسے تعلیمی ادارے اور طلبہ دیکھ سکتے ہیں اور تیسرا طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے آپ اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
اگر ویب سائٹس مصروف ہوں یا کھل نہ رہی ہوں تو طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے نیچے دیے گئے مخصوص نمبر پر SMS کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں، راولپنڈی بورڈ کے رزلٹ کے لئے 800296 پر ایس ایم ایس کریں۔
لاہور کے لئے 800291، ملتان کے لئے 800293، فیصل آباد کے لئے 800240، سرگودھا بورڈ کے لئے 800290، گوجرانوالہ کے لئے 800299، بہاولپور کے لئے 800298، ڈی جی خان کے لئے 800295 اور ساہیوال بورڈ کے طلبہ 800292 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے اپنا رزلٹ جان سکتے ہیں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق اس سال بھی پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہیں کیا جائے گا، جو اس پالیسی کا تسلسل ہے جس میں انفرادی رینکنگ کے بجائے مجموعی کارکردگی پر توجہ دی جا رہی ہے۔
ملتان بورڈ کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات میں 76,044 طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 74,329 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔