سعد رضوی کےگھر چھاپےمیں برآمد قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیلات جاری

سعد رضوی کےگھر چھاپےمیں برآمد قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیلات جاری


مذہبی جماعت کے رہنما(saad rizvi) کے گھر سے برآمدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے، 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی،6کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا۔

برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد  ہوئی،غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

پولیس چھاپے کے دوران برآمدگی پر ایف آئی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندوں کی گواہی بھی شامل ہے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top