جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے خوشخبری

جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے خوشخبری


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کی تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

جڑواں شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا گیا۔ جس کے بعد دونوں شہروں کی تمام سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ڈی چوک پر رکھے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بیشتر سڑکوں سے رکاوٹوں کو ہٹا گیا تھا تاہم فیض آباد اور ڈی چوک کو مکمل بند رکھا گیا تھا تاہم اب فیض آباد اور ڈی چوک سے بھی کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کے لیے درخواست

سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو کئی روز سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم اب شہریوں نے راستے کھلتے ہی سکھ کا سانس لیا۔ جس کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان آمدورفت مکمل بحال ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top