بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت (kangna ranute)نے حال ہی میں اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر بالی وڈ میں شاہ رخ خان (shah rukh khan)کے ساتھ موازنہ نے بالی وڈ کا سفر مشکل اور چیلنجنگ بنا دیا۔
دہلی میں ایک تقریب کے دوران کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے ہیں اور کنونٹ ایجوکیٹڈ ہیں، جبکہ میں ایک ایسے گاؤں بھملا سے آئی ہوں جس کا شاید کسی نے نام بھی نہ سنا ہو، ان کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگوں سے نہیں بلکہ خود سے بھی سچ بولتے ہیں۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر، دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی
کنگنا رناوت نے 2006 میں فلم گینگسٹر سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اس کے بعد کویین، فیشن، منی کرنیکا اور تانو ویڈس منو ریٹرنز جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی اداکاری کو چار نیشنل ایوارڈز سے بھی سراہا جا چکا ہے۔
دوسری جانب شاہ رخ خان دہلی کے رہائشی ہیں اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے ٹیلی ویژن کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور بعد میں دار، بازیگر اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی، وہ گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی سنیما کے سب سے بڑے باکس آفس اسٹار ہیں۔
کنگنا رناوت کے اس بیان نے شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی کامیابیوں کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔