پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کامک کان پاکستان 2026 کے لیے ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال (Zuri Hall) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ تقریب 31 جنوری 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کامک کان پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے حال ہی میں لوس اینجلس میں واقع یونیورسل اسٹوڈیوز میں زوری ہال سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اداکارہ کو پاکستان میں ہونے والی اس بین الاقوامی تقریب میں مدعو کیا۔
ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام، فلم میں کام سے انکار کر دیا
زوری ہال نے دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار اس سطح پر کامک کان کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو فن، پاپ کلچر اور تفریح کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوگا۔
سید عامر سجاد نے ملاقات کے دوران زوری ہال کو بتایا کہ وہ دنیا کے معروف فلم اسٹوڈیوز سے شوبز کی تاریخی یادگار اشیاء جمع کرنے والوں میں شامل ہیں اور اس تقریب کا مقصد دنیا بھر کے فنکاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور تخلیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
سلمان خان کا سکندر کے ڈائریکٹر کو کرارا جواب
کامک کان پاکستان نہ صرف ملک کے پاپ کلچر، فلم اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دے گا بلکہ یہ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت اور جدید پہچان کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔