بالی ووڈ کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ شیفالی شاہ (Shefali Shah) حال ہی میں سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے گھر اپنی پیشہ ورانہ جدوجہد پر بات کرتے ہوئے جذبات کی رو میں بہہ کر رونے لگیں۔
ٹوئنکل کھنہ نے اس واقعے کا انکشاف اپنے یوٹیوب پلیٹ فارم Tweak India پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شام وہ اور شیفالی ان کے باغیچے میں بیٹھے تھے، جب باتوں باتوں میں شیفالی اپنی زندگی اور کیریئر کی مایوسیوں پر اتنی دل گرفتہ ہو گئیں کہ رو پڑیں۔
ٹوئنکل نے کہا کہ ہم دونوں پیڑ کے نیچے بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ شیفالی نے کہا کہ اسے لگتا ہے بالی ووڈ میں اسے وہ جگہ نہیں ملی جس کی وہ حقدار تھی۔ اور وہیں وہ جذبات میں آ کر رونے لگی۔
کینسر کو شکست دینے والی سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ اچانک شیفالی نے محسوس کیا کہ آس پاس کچھ ہل رہا ہے۔ جب نظریں دوڑائیں تو معلوم ہوا کہ جھاڑیوں میں چھپ کر کوئی شخص ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے۔
یہ اور کوئی نہیں بلکہ خود ٹوئنکل کھنہ کا بیٹا تھا، جو اپنی ماں اور شیفالی کی اس گفتگو کو خفیہ طور پر فلم بند کر رہا تھا۔
ٹوئنکل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم نے جھاڑیوں سے شور سنا، تو دیکھا میرا بیٹا چھپ کر ساری گفتگو ریکارڈ کر چکا تھا۔
اس پر شیفالی شاہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید ہمیں وہ ویڈیو پوسٹ کر دینی چاہیے، لوگ دیکھیں گے کہ ہم کتنے اصلی انسان ہی، ہو سکتا ہے میں مزید مشہور ہو جائوں۔
یاد رہے کہ شیفالی شاہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے ‘Delhi Crime’ جیسی ویب سیریز کے ذریعے نہ صرف مداحوں کے دل جیتے بلکہ ناقدین سے بھی خوب داد سمیٹی۔ تاہم، وہ اکثر اس بات کا ذکر کرتی ہیں کہ فلم انڈسٹری میں انہیں اپنے ٹیلنٹ کے مطابق بہت کم مواقع ملے اور جو ملے وہ بھی بہت دیر سے ملے۔