امریکا کے شہرہیوسٹن میں ہونے والی دسویں ہم ایوارڈز(10th hum awards 2025)کی رنگا رنگ تقریب کے دوران ایک دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ معروف اداکارہ سجل علی، میزبان یاسر حسین اورحریم فاروق کے درمیان اسٹیج پر ہونے والا تبادلۂ گفتگو نہ صرف کیمروں میں قید ہوگیا بلکہ چند ہی گھنٹوں میں وائرل بھی ہو گیا۔
12 اکتوبر کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے محفل کو جگمگا دیا، تاہم تقریب کے دوران پیش آنے والا ایک لمحہ تقریب کی چمک دمک پر چھا گیا۔
شوہر کی پروڈکشن میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا،شوٹنگ پر تاخیر سے پہنچنے پر ڈانٹ پڑتی تھی، زارا نور عباس
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اور حریم فاروق تقریب کی میزبانی کر رہے تھے اور ایک مشہور ڈرامے کا ایوارڈ دینے کے لیے سجل علی کے ہمراہ ایک سینئر آفیشل کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ جیسے ہی سجل علی اسٹیج پر پہنچتی ہیں، دونوں میزبان گفتگو میں مصروف رہتے ہیں۔ چند سیکنڈز کی خاموشی کے بعد حریم فاروق، سجل علی سے کہتی ہیں کہ وہ بولیں۔
اس پر سجل مسکراتے ہوئے کہتی ہیں:’’پہلے آپ لوگ بول لیں۔‘‘یاسر حسین جواب دیتے ہیں:’’نہیں نہیں، ہمارا ہو گیا، اب آپ بولیں۔‘‘
جس پر سجل علی کہتی ہیں: ’’دیکھ لیں کہیں اسکرپٹ میں کچھ رہ نہ گیا ہو۔‘‘یاسر حسین ہنستے ہوئے کہتے ہیں:’’لائنیں کون دیکھ رہا ہے!‘‘
اس دوران جب سجل ایوارڈ کا اعلان کرنے لگتی ہیں تو حریم فاروق دوبارہ مداخلت کرتی ہیں، جس پر سجل علی مسکراتے ہوئے کہتی ہیں: ’’ حریم یہ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔‘‘
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف آرا پیش کیں۔