وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل

وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل


وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کے معروف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی (free wifi)سروس جلد فراہم کی جائے گی۔منصوبے کے مطابق، یہ سروس 30 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ اس منصوبے پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) مل کر کام کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں 30 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، جن میں میٹرو اسٹیشنز، دامنِ کوہ، فاطمہ جناح پارک اور شہر کے مرکزی تجارتی علاقے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں، طلبہ اور پیشہ ور افراد کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا اور اسلام آباد کو ایک ’’ڈیجیٹل شہر‘‘ کی جانب گامزن کرنا ہے۔

بھارت ،ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں کیمرہ مین کا کمال،ویڈیو وائرل ہوگئی

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو مفت اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی تاکہ تعلیم، تحقیق اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہو۔

دوسری جانب  لاہور اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرز کے منصوبے شروع کرنے کی تیاری جاری ہے۔ حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہری مفت وائی فائی کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں تاکہ نظام کو مستحکم اور محفوظ رکھا جا سکے۔

پی ٹی سی ایل نے زیرِ سمندر کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا

یہ اقدام نہ صرف انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top