ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں نے پہلے سمسٹر کے لیے مڈٹرم چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزارت تعلیم کے منظور شدہ کیلنڈر کے مطابق یہ وقفہ پیر 13 اکتوبر سے جمعہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وزارت تعلیم کے نصاب پر عمل کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں نے 26-2025 کے تعلیمی سال کے لیے مڈٹرم چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔
جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے 13 سے 15 اکتوبر تک خصوصی پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جس کے بعد انہیں 16 سے 19 اکتوبر تک مڈٹرم وقفہ دیا جائے گا۔
اس دوران طلبا کو تعلیمی مصروفیات سے نجات ملے گی۔ جبکہ کلاسوں کا آغاز پیر 20 اکتوبر سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں کے اعلان کے بعد والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیوں اور مختصر سفری منصوبے بنانا شروع کر دیئے۔