وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات (Rana Sikandar Hayat) کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کل تمام سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں 14 اکتوبر کوکلاسز معمول کے مطابق لگیں گی۔
نئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے
واضح رہے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آج ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا تھا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کا انگلش پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح و شام دونوں شفٹوں کے پیپر ملتوی کیے گئے ہیں۔
صنوبر کے درختوں میں سونے کے ذرات کی موجودگی کا انکشاف
میٹرک سیکنڈ اینول کے انگریزی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔