مائیکروسافٹ نے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جولائی 2015 میں متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کی ایک دہائی بعد کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 14 اکتوبر 2025 کو مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کو کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر استعمال کیا جا سکے گا۔ تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے صارفین کو ونڈوز 11 پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ اس وقت 43 فیصد کمپیوٹرز پر ونڈوز 10 استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور متعدد صارفین ونڈوز 11 پر منتقل ہونے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
اب صارفین کے پاس بنیادی طور پر 3 آپشنز ہیں۔ کہ وہ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 11 کو مفت اپ گریڈ کر لیں۔ یا پھر ایسا کمپیوٹر خریدیں جس میں ونڈوز 11 پہلے سے انسٹال ہو۔ یا کسی دوسرے آپریٹنگ سسٹم جیسے میک یا کروم بک پر سوئچ کر جائیں۔
تیسرا آپشن یہ ہے کہ ونڈوز 11 کو فی الحال بھول جائیں اور ایکسٹینڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس (ای ایس یو) پر سائن پر ہوں۔ تاکہ ایک سال تک ونڈوز 10 پر اپ ڈیٹس موصول ہوتی رہیں۔ مذکورہ تیسرا آپشن آسان ہے اور اسے مفت بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تیسرے آپشن پر عملدرآمد کا طریقہ بھی جان لیں۔ اگر کمپیوٹر کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہ ہوں تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میل ویئر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ تاہم ای ایس یو سے ایک سال تک ونڈوز 10 کی سیکیورٹی مستحکم رہے گی۔
صارفین کے لیے ونڈوز 10 کی اپ ڈیٹس مفت حاصل کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ سیٹنگز، سسٹم اور اباؤٹ میں جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر اپ ڈیٹ ہے یا نہیں۔ اگر آپ کمپیوٹر کو گھر میں دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ سے سائن ان ہوں۔
عام طور پر کمپیوٹر میں سب سے پہلے بنایا جانے والا اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر ہی ہوتا ہے۔ مگر آپ سیٹنگز اور یور انفو میں جا کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ونڈوز 11 اپ گریڈ کا آپشن نظر آئے تو ایسا کر لیں۔ کیونکہ یہ مفت ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز مینیو میں اپ ڈیٹس اینڈ سیکیورٹی کو سلیکٹ کر کے وہاں انرول ناؤ سائن اپ لنک پر کلک کریں۔
اگر انرول ناؤ لنک نظر نہیں آ رہا تو پھر ممکنہ طور پر کمپیوٹر میں تازہ ترین ونڈوز 10 اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اور انرول ناؤ پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے چند آپشنز نظر آئیں گے۔ جن میں سب سے آسان بیک اپ یور پی سی سیٹنگز ہے۔
یہ مفت ہے مگر اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے آپ کو ڈیٹا بیک اپ کی ضرورت ہو گی۔ مگر اس مفت آپشنز کے ساتھ 2 شرائط منسلک ہیں۔ ایک یہ کہ آپ کو اپنی ونڈوز لاگ ان کو مائیکرو سافٹ کی کلاؤڈ آن لائن سروس سے منسلک کرنا ہو گا۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو مفت بیک اپ کے لیے صرف 5 جی بی اسٹوریج دستیاب ہو گی۔ جس کے بعد مائیکرو سافٹ ون ڈرائیو سروسز کو ادائیگی کرنے کی ضرورت ہو گی۔ مگر آپ ان فائلز کو روک سکتے ہیں جن کا بیک اپ نہیں چاہتے۔
اس مقصد کے لیے سیٹنگز اور پھر ون ڈرائیو پر کلک کر کے مختلف آپشنز جیسے ڈاکومنٹس، پکچرز اور ویڈیوز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا
ایک بار جب آپ سائن ان ہو جائیں گے تو ایک پوپ اپ ونڈو سامنے آئے گی۔ جس پر لکھا ہو گا کہ ”ایڈ دس ڈیوائس ٹو ریسیو ایکسٹینڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس” وہاں ایڈ ڈیوائس ٹو انرول پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر کو 12 ماہ تک اپ ڈیٹس کیلئے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔