نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے والد کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مہیش بھٹ رات کو نشے میں دھت ہو کر گھر آتے تھے۔ تو ایک روز والدہ نے انہیں بالکونی میں بند کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ اپنی بیٹی پوجا بھٹ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے۔ جہاں پوجا بھٹ نے والد کی نجی زندگی پر گفتگو کی۔
پوجا بھٹ نے والد کے انٹرویو کے دوران بچپن میں پیش آنے والا والد کا ایک واقعہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم سلور سینڈ میں رہائش پذیر تھے۔ تو آپ نشے میں دھت ہو کر گھر پہنچے اور بالکونی میں چلے گئے۔ والدہ نے آپ کو بالکونی میں ہی بند کردیا تھا۔
پوجا بھٹ نے کہا کہ والد بالکونی میں باہر سمندر کے شور کے ساتھ موجود تھے اور دروازے کو کنڈی لگا دی گئی تھی۔ والد زور زور سے دروازہ کھٹکھٹا کر مجھے اور والدہ کو پکارتے رہے۔ لیکن والدہ نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ والد کے بار بار دروازہ کھٹکھٹانے پر میں نے دروازہ کھولنا چاہا تو والدہ نے منع کر دیا۔ کہ تم دروازہ نہیں کھول سکتی کیونکہ وہ ہر روز شراب پی کر گھر آتا ہے۔ میں نے والدہ سے کہا کہ اگر وہ بالکونی سے نیچے گر گئے تو؟ جس پر والدہ نے کہا تھا کہ تم ہمیشہ والد کی حمایت کرتی ہو۔
پوجا بھٹ نے اپنے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز آپ میرے سرہانے بیٹھ کر مجھے بتا رہے تھے۔ کہ ماضی میں ایک عورت مجھ سے ملتی تھی جس کا نام سونی تھی۔ میں اس سے شادی کر کے یہاں سے چلا جاؤں گا۔ اور اس گفتگو کو میں نے اپنے لیے اعزاز سمجھا تھا۔ کہ آپ نے والدہ کو بتانے سے پہلے مجھے یہ بات بتائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کو شکست دینے والی سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
واضح رہے کہ مہیش بھٹ کی اپنی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے ایک بیٹی پوجا بھٹ اور بیٹا راہول بھٹ ہیں۔ اور کرن بھٹ سے شادی ختم ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کی تھی۔ جن سے ان کی 2 بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔