حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے اب بھی بہترین موقع

حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے اب بھی بہترین موقع


حج پر جانے کے خواہشمندوں کے لئے اب بھی موقع موجود ہے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری ہے۔

پرائیویٹ حج اسکیم ( hajj ) کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق 17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کردیا جائے گا جس کے بعد مزید بکنگ نہیں ہو سکے گی۔

وزارت داخلہ نے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے بارے میں اہم اجلاس طلب کر لیا

پرائیویٹ حج اسکیم میں اب بھی 16 ہزار نشستیں باقی ہیں، اس اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے،وزارت حج سعودی عرب کے احکامات کے تحت اس اسکیم کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

اس معاملے پر وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لئے پرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی جاری کر چکی ہے۔ پچیس دنوں میں صرف 23 ہزار عازمین کی بکنگ کی گئی ہے۔

کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش

گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اس بار حج پربھجوایا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top