گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے استعفے پراعتراض لگا کر وضاحت مانگ لی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کو دو استعفے موصول ہوئے جن پر دستخط مختلف ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے علی امین گنڈاپور 15 اکتوبر کو دن تین بجے گورنر ہاؤس پیش ہوں، استعفوں کی تصدیق آئین کے مطابق کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا نیا وزیراعلیٰ کون؟ انتخاب آج کیا جائے گا
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے ہی دستخط ہیں، گورنر ہاؤس نے 8 اکتوبر کو موصول ہونے والا استعفیٰ تسلیم کر لیا ہے۔
ادھرخیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس آج صبح 10 ہو گا ۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے۔ وزیراعلیٰ کے لئے 73 ووٹ درکار ہوں گے ، ی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ارکان کی حمایت کےساتھ مضبوط امیدوار ہیں۔