خیبرپختونخوا نیا وزیراعلیٰ کون؟ انتخاب آج کیا جائے گا

خیبرپختونخوا نیا وزیراعلیٰ کون؟ انتخاب آج کیا جائے گا


پشاور:خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس 10 بجے ہو گا۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ ہو گی، پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔

تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان بھی وزیراعلیٰ ( cm kpk ) کے انتخاب کے لئے امیدواروں میں شامل ہیں۔

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیر اعظم

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے،تحریک انصاف اپنے امیدوار کو بلامقابلہ منتخب کرانے کے لئے سرگرم ہے اور اس نے ن لیگ اور اے این پی سے بھی تعاون مانگ لیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے پی ٹی آئی کے وفد کو مرکزی قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد آگاہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top