معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف اداکارہ انتقال کر گئیں


کیلیفورنیا: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈائنا کیٹن 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے 1977 کی کلاسک فلم “اینی ہال” میں اپنے یادگار کردار سے فلمی دنیا میں ناقابل فراموش مقام حاصل کیا۔ جس کے لیے انہیں اداکارہ کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈائنا کیٹن کے خاندانی ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ کو دنیا سے رخصت ہوئیں۔

ڈائنا کیٹن کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ جس کے دوران انہوں نے مشہور ہدایتکار ووڈی ایلن کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ “اینی ہال” نے نہ صرف بہترین فلم، بلکہ بہترین ہدایتکار اور اسکرین پلے کے آسکر بھی اپنے نام کیے۔ جس سے کیٹن کو ہالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں شمار کیا جانے لگا۔

ڈائنا کیٹن کا کردار “دی گارڈ فادر” سیریز میں بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جہاں انہوں نے ال پچینو کے مقابل “کے ایڈمز کارلیون” کا مضبوط اور جذباتی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں 1991 کی کامیڈی فلم “فادر آف دد برج” میں وہ ایک ایسی ماں کے روپ میں نظر آئیں۔ جو بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں خوشی اور الجھن کے درمیان جھولتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسجد میں بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو وائرل

زندگی کے آخری برسوں میں ڈائنا کیٹن نے عمر رسیدہ خواتین کے تجربات اور احساسات پر مبنی فلموں میں کام کیا۔ جنہوں نے ناظرین کو زندگی، محبت اور خود اعتمادی کے نئے مفاہیم سے روشناس کرایا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top