افغانستان کی جارحیت بڑے منصوبے کا حصہ ، بھارت کی پشت پناہی حاصل

افغانستان کی جارحیت بڑے منصوبے کا حصہ ، بھارت کی پشت پناہی حاصل


افغانستان کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر جارحیت کا مقصد پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنا تھا تاہم پاک فوج نے حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ حملہ دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے تاکہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کو پاکستانی سرزمین پر دہشتگرد کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا

افغانستان خطے میں صرف دہشتگردی، بدامنی اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔ اس کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی افواج نے دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ آرٹلری کے حملے میں افغانستان کی متعدد پوسٹس تباہ کر دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے حکمران دراصل بھارت کا گندا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، جو پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے  ہیں۔ افغانستان نے ایک بار پھر اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔

پاکستان کا بھارت افغانستان مشترکہ بیان پرشدید ردعمل، افغان سفیر دفتر خارجہ طلب

افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کی گئی، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا۔ پاک فوج نے حملے کو طاقت سے روکا ، ہماری سرحدیں، ہمارا فخر ہیں اور یہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب، قطر سمیت کئی دوست ممالک نے پاک افغان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top