کسانوں کیلئے بڑا اقدام، سیلاب زدہ علاقوں میں مفت بیج تقسیم

کسانوں کیلئے بڑا اقدام، سیلاب زدہ علاقوں میں مفت بیج تقسیم


لاہور، سیکریٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں میں چار لاکھ سبزیوں کے بیج کے پیکٹس مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ان پیکٹس میں کچن گارڈننگ کے لیے آٹھ اقسام کی سبزیاں شامل ہیں جو پانچ مرلہ رقبے پر کاشت کی جا سکتی ہیں۔

سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ محکمہ زراعت کا مقصد سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی بحالی اور خود کفالت میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں کی رہنمائی جاری ہے تاکہ سبزیوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

افتخارعلی سہو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیجوں کی بروقت ترسیل اورکسانوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے سبزیوں کی پیداوارمیں انقلاب، محکمہ زراعت نے کیا منصوبہ بنایا؟



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top